اوستہ محمد ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

اوستہ محمد ( آئی این پی ) بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق مگسی مارکیٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محمد موسیٰ ساکن گوٹھ ہاشم خان ضلع جھل مگسی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ، مقتول کی نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔
Load/Hide Comments