مستونگ، تیز رفتار مسافر کوچ نے بچے کو کچل دیا

مستونگ(یو این اے )مستونگ تیز رفتار مسافر کوچ نے روڈ کے کنارے اپنے والد کے ساتھ کھڑے معصوم بچے کو کچل دیا شدید زخمی حالت ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کردیاتفصیلات کے مطابق کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ شدیدتیز رفتاری کے باعث کوئٹہ کراچی خونی قومی شاہراہ کلی غلام پڑینز کے مقام پر مٹھا خان لہڑی کے فرزند محمد طارق کو ٹکر مارکر شدید زخمی کردیا…جبکہ ساتھ میں کھڑے والد معجزانہ طور پر محفوظ رہابچے کے والد مٹھا خان لہڑی نے تمام عالم اسلام، ماں بہنوں، حفاظ کرام سے اپیل کی ہے کہ میرے زخمی معصوم بچے کو اپنے خصوصی دعاوں میں یاد رکھے تاکہ اللہ پاک دوبارہ میرے پیارے معصوم بچے کو اپنے پیارے محبوب حضرت محمد مصطفی کے صدقے جلد از جلد صحت و تندرستی عطا فرمائے

اپنا تبصرہ بھیجیں