بارکھان ،نامعلوم افراد نے آلو سے لوڈ گاڑی نذر آتش کردی

بارکھان(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سراٹی ٹک کے مقام پر نامعلوم افراد نے ایک گاڑی نذر آتش کردی۔لیویز ذرائع کے مطابق گاڑی سبزی لوڈ کرکے پنجاب جا رہی تھی کہ مسلح افراد نے گاڑی روکی اور ڈرائیور کو اتار کر گاڑی کو آگ لگادی۔لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ لیویز فورس جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے، جبکہ مسلح افراد موقع واردات سے فرار ہو گئے ہیں۔
Load/Hide Comments