وائس چیئرمین ضلع کونسل حب گزشتہ 4 دنوںسے لاپتہ ،کوئی مقدمہ ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے،ساکران یکجہتی کمیٹی

حب(نمائندہ انتخاب ) وائس چیئرمین ضلع کونسل حب چار دنوں سے لاپتہ حب انتظامیہ و پولیس بے خبر جمعرات کی شام کو ساکران سے کراچی جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئے کراچی کے تمام تھانے چھان مارے کوئی سراغ نہیں مل رہا کوئی قصور کوئی مقدمہ ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے وائس چیئرمین کی پراسرار گمشدگی سے نہ صرف اہل خانہ پریشان ہیں بلکہ اہل حب و ساکران میں شدید تشویش پائی پائی جارہی ہے فوری طور پر منظر عام پر لانے کا مطالبہ ساکران یکجہتی کمیٹی کے چیئرمین لالہ مری نے اتوار کے روزوائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کمال خان محمد حسنی کے بھائی عندالناصر محمد حسنی ،خالد لاکھو اور ممتاز جلبانی کے ہمراہ لسبیلہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیو ں کو بتا یا کہ وائس چیئرمین ضلع کونسل حب گزشتہ 4دنوں سے ہمدردیورسٹی پولیس چوکی کی حدود سے غائب ہیں اور فون بھی مسلسل بند جارہا ہے چار دن گزرنے کے بعد بھی انکا کوئی سراغ نہیں مل رہا انھوں نے کہا کہ کمال خان محمد حسنی ساکران کے معزز شخصیت کے ساتھ ساتھ وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین اور عوامی نمائندے ہیں جو 7نومبر 2024ء کو جمعرات کی شام ہمدردی یونیو رسٹی روڈ سے اپنے گھر کراچی جارہے تھے کہ ہمدردی یونیو رسٹی پولیس چوکی ایریا سے پُر اسرار طور پر لاپتہ ہو گئے ہمیں خدشہ ہے کہ کمال خان محمد حسنی کو مبینہ طور پر لاپتہ کر کے نجی قید خانہ میں بند کردیا گیا ہے اور کیا پتہ ان پر تشدد بھی کیا جارہا ہے کمال خان محمد حسنی کے لاپتہ ہونے کے بعد انکے بھائی عبدالناصر دیگر اہلخانہ کے افراد اور دوستوں بہی خواہوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف تھانوں منگھو پیر موچکو ،گارڈن سعید آباد سمیت دیگر پولیس تھانوں کا رات بھر چکر کاٹے اور کراچی پولیس افسران نے انہیں معلومات دینے کے بعد ان سے غیر مناسب روایہ اختیار کیا اور کراچی کے مختلف پولیس تھانوں میں چکر کاٹنے کے بعد چار دن گزر گئے لیکن کمال خان محمد حسنی کا کوئی سراغ نہیں مل رہا جوکہ تشویشناک بات ہے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اگر کمال خان محمد حسنی نے کوئی جرم کیا ہے اور ان پر کوئی کیس ہے تو انہیںمنظر عام پر عام لاکر عدالتوں میں پیش کیا جائے کیونکہ ان کے لاپتہ ہونے کے بعد اہلخانہ کافی پریشانی کا شکار ہیں انھوں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کمال خان حسنی 7نومبر کو جمعرات کی شام سے غائب ہیں اور انکا اہلخانہ سے رابطہ منقطع ہونے کے فوری بعد انکا تلاش شروع کی کوئی معلومات مل نہیں پارہا کہ وہ کہاں اور کس حالت میں ہے اور کراچی پولیس تھانوں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں انھوں نے کہاکہ حب میں کراچی پولیس کا داخل ہونا اور لوگوں کو لے جانا ایک روایت بن گئی ہے گزشتہ دنوں کراچی پولیس نے سیشن کورٹ پر دھاوا بول دیا اور اندر داخل ہو گئے اور حب کے معزز ین کو لے جانے کی کوشش کی انھوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی ،وفاقی وزیر جام کمال خان ،صوبائی مشیر میر علی حسن زہری اور ایس پی ،DCحب سمیت سندھ پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور کمال خان محمد حسنی کو منظر پر لانے کا مطالبہ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں