اورماڑہ مسافر بس حادثے کا شکار، ایک شخص جاں بحق، خواتین سمیت دس افراد زخمی ہوگئے

اورماڑہ(یو این اے )تربت سے کراچی جانے والی الفیصل کوچ حادثے کا شکار، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین سمیت دس افراد زخمی، تفصیلات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب بسول کے مقام پر تربت سے کراچی جانے والی الفیصل کوچ حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں ایک شخص بس کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گیا جبکہ دو خواتین سمیت دس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ ٹائر پھٹ جانے کے باعث پیش آیا تھا۔ تاہم حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ریسکیو کر کے بذریعہ ایمبولینس اورماڑہ میں پاکستان نیوی ہسپتال درمان جاہ منتقل کر دیا۔
Load/Hide Comments