کوہلو, عطائی دائی نورین کے کلینک کے قریب نوزائیدہ بچی کی نعش برآمد

کوہلو ( نذر بلوچ قلندرانی ) بلوچستان ضلع کوہلو کے علاقے مری بازار میں عطائی دائی نورین کے کلینک کے قریب سے ایک نوزائیدہ بچی کی برآمد ہوئی ہے پولیس نے نعش کو تحویل میں لیا کر ضروری کارروائی کے بعد نامعلوم افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی تاہم قانون نافذ کرنیوالے اداروں ملزم تک نہیں پہنچ سکیں، میڈیا وفد نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے مذکورہ کلینک کا دورا کیا تاہم انہوں نے اپنا موقف پیش نہیں کی ہے تاہم ذرائع کے مطابق مذکورہ بچی عطائی ڈاکٹر نورین کے کلینک میں پیدا ہوا ہے، ایس ایچ او پولیس سہراب خان کھیتران کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے بہت جلد ملزم تک پہنچ کر انہیں کیفرِ کردار پہنچائیں گے، خیال رہے کہ چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان ضلع کوہلو میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار ہے جہاں نا صرف غریب عوام کو بھاری بھر فیسوں سے لوٹا جا رہا ہے جبکہ ان ناتجربہ کار عطائی ڈاکٹروں کی وجہ سے آئے روز معصوم بچے و خواتین زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں تاہم محکمہ صحت اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاص کاروائی نظر نہیں آتا جس کی وجہ سے آئے روز اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں، عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کوہلو عقیل کریم بلوچ، ڈی ایچ او ڈاکٹر شیر زمان مری، ایف سی کمانڈنٹ بابر خلیل و دیگر سے مطالبہ کیا ہے کہ کوہلو میں ناتجربہ کار عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیں تاکہ آئندہ اس طرح کا واقعہ پیش نہ ہو

اپنا تبصرہ بھیجیں