جعفرآباد, امدادی سامان نہ ملنے پرمعذور افرادسراپااحتجاج

ڈیرہ اللہ یار (نامہ نگار)جعفرآبادمیں امدادی سامان نہ ملنے پرمعذور افرادسراپااحتجاج بن گئے آوازمعذوران جعفرآبادیونین اورہمدردمعذوران کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب جعفرآبادتک پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق معذورمظاہرین نے پریس کلب کے سامنے دھرنادیااوراحتجاجی کیمپ قائم کرکے بیٹھ گئے اِس موقع پرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے صدر آوازمعذوران مرادبخش کھوسہ صدر ہمدردمعذوران میربیگ سرپراہ اور خیرجان بگٹی ودیگرنے الزام عائدکیاہے کہ سیلاب سے معذور بھی بُری طرح متاثرہوئے ہیں لیکن پی ڈی ایم اے کا امدادی سامان من پسندافرادمیں تقسیم ہوا معذور افرادکے ساتھ امداد نہ این جی اوز نے کی ھے اور نہ ہی ایم پی اے نے کی ہے سفیدپوش معذور کسمپرسی کی زندگی گزارنے پرمجبورہیں امدادی سامان کی تقسیم کے وقت معذور افراد کو دھکے دیکرنکالاجاتاہے اِس ظلم اورزیادتی کے خلاف دھرنا اور احتجاجی سلسلے کوجاری رکھاجائے گا ضرورت پڑھنے پرجعفرآبادسے کوئٹہ تک لانگ مارچ بھی کیاجائے گاتاکہ معذوروں کو اُن کا حقوق دیاجاسکے۔