سہولیات کی عدم دستیابی، شہریوں نے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور کا گیٹ احتجاجاً تالا لگا کر بند کر دیا

پنجگور( نامہ نگار) ٹیچنگ ہسپتال پنجگور میں سہولیات کی عدم دستیابی خلاف مریضوں کے رشتہ داروں نے احتجاجاً مین گیٹ کو تالا لگا کر بند کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ اسپتال پنجگور کی بجلی گزشتہ کئ روز سے معطل ھے جس کی وجہ سے اسپتال میں مختلف طبی آلات کام نہیں کررہے ہیں جبکہ مریضوں کے آپریشن کے لئے بجلی نہ ہونے ایمرجنسی نعرہ بازی کررہے ہیں، عوام نے میڈیا کو بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے آپریشن کے مریضوں کے آپریشن کے دوران مشکلات کا سامنا ھے ذرائع کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال پنجگور کے بجلی کے بلز 60 لاکھ سے زائد کیسکو کے واجب الاادا ہیں اس سلسلے میں شہریوں نے اپیل کی ہے کہ ٹیچنگ اسپتال پنجگور کے بجلی کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں