حکومت کورنا وائرس کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، حاجی نواز کاکڑ

کوئٹہ،بلوچستان اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام کے اپوزیشن رکن حاجی نواز کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت کورنا وائرس کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے حکومت اپنی ناکامیوں کو تسلیم کرتے ہوئے فوری طور پرمستعفی ہوجائیں بلوچستان کے عوام کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دینگے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تفتان بارڈر پر ائسولیشن وارڈ میں کونسے افراد جو کورونا سے متاثر تھے یا نہ تھے کو 14 دن رکھا گیا۔ حکومت اپنی نااہلی تسلیم کرتے ہوئے فی الفور مستعفی ہوجائیں۔ سیکڑوں کلو میٹر دور سے متاثرہ افراد بغیر کسی چیکنگ اور میڈیکل ریلیف کے باقاعدہ پروٹوکول کیساتھ کوئٹہ اور ملک کے دیگر علاقوں میں روانہ کرنا نااہل حکومت کی نشانی ہوا کرتی ہیں۔ دنیا بھر میں وائرس کی روک تھام کیلئے بروقت اقدامات اٹھائے گئے جبکہ ہمارے نااہل حکمران اس وائرس کو فروغ دینے کا سبب بن رہے ہیں۔ اسکول بند، دفاتر بند کرنے سے پہلے اندرون ملک داخلہ بند کردیتے ابتدائی وسائل مہیا کرتے اور وائرس کے پھیلاو کے حوالے سے عوامی اگاہی مہم پر توجہ دیتے تو اج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ یہاں ایک بارڈر مکمل بند اور دوسری جانب متاثرین سے بسیں بھر بھر کے اندرون بلوچستان اور خاص کر کوئٹہ پہنچایا جارہا ہے۔ ہم نے اپوزیشن کے احتجاجی دھرنے کے توسط سے سیلکٹڈ حکومت بلوچستان کو اس بارے اپنی خدشات سے اگاہ کیا تھا لیکن نااہل حکومت نے اپوزیشن کے خدشات کو در خور اعتنا نہ سمجھا۔ حکومت اب بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور علاج کے بجائے عوام میں خوف پھیلارہے ہیں۔ غریب عوام پہلے ہی حکومتی بے اعتنائی کا شکار تھی اور اب رہی سہی کسر کورونا سے پوری کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں