اپوزیشن کا بیانیہ نیب سے بچاؤ اور مال چھپاؤہے،فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا بیانیہ نیب سے بچاؤ اور مال چھپاؤہے عوام نے دہائی دے کر فسطائی راج سے نجات حاصل کی، ملکی معیشت تباہ جبکہ ذاتی معیشت مضبوط کرنے میں مسلم لیگ ن کا ثانی نہیں ہے۔ ہفتے کے روز ٹویٹر پر جاری پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا بیانیہ تقسیم ہے ان کا بیانیہ نیب سے بچاؤ اور مال چھپاؤ ہے ان کی اپنی جماعت کے لوگ اپنے لیڈر کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے صرف وہ انتخابی نتائج تسلیم کئے جن میں وہ کامیاب ہوئے ہیں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام نے دہائی دے کر ان جماعتوں کے فسطائی راج سے نجات حاصل کی ہے ملکی معیشت تباہ کرنے جبکہ ذاتی معیشت مضبوط کرنے میں واقعی مسلم لیگ ن کا کوئی ثانی نہیں ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہباز شریف سے پوچھا جائے کہ وہ کب واپس آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ کاش جمہوری روایات کی دعویدار اپوزیشن قائد حزب اختلاف کو بھی شو کاز نوٹس جاری کر کے واپسی کا پوچھتی کہ وہ کب اسمبلی میں حاضر ہوں گے۔