ہرنائی میں فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار جا ں بحق ، 3مشتبہ افراد ہلاک ، آئی ایس پی آر
ہرنا ئی(مانیٹر نگ ڈیسک)آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق 14 نومبر کو ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔بیان میں کہا گیا کہ اطلاع پرفوری طور پر میجر محمد حسیب کی قیادت میں علاقے کو کلئیر کرنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کو روانہ کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے مو¿ثر طریقے سے شدت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔کارروائی سے متعلق بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد سیکیورٹی فورسز کی اگلی گاڑی پر پھٹ گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں فرنٹ لائن پر اپنی ٹیم کی قیادت کرنے والے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمدجاں بحق ہو گئے
Load/Hide Comments