بیروت کی تعمیر نو کے لیے 15 ارب ڈالر درکار، عالمی امداد کی اپیل کر دی
بیروت: لبنان میں ہونے والے دھماکوں کے بعد دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ سمیت دیگر تباہ شدہ مقامات کو مکمل بحال کرنے کے لیے 15 ارب ڈالر تک کا تخمینہ لگایا گیا،عالمی امداد کی اپیل کر دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان کے اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ 15 ارب ڈالر کے لگائے گئے تخمینے میں نقصانات کی لاگت اور متاثرین کو ادا کیے جانے والے معاوضے کی رقم بھی شامل ہے۔لبنان کے صدر کے مشیر خزانہ چربل کورداہی کا کہنا ہے کہ لبنان کی 70 فیصد تجارت بیروت کی بندرگاہ کے ذریعے ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کْل تجارت کا صرف 30 سے 40 فیصد حصہ ملک کے ہوائی اڈوں اور دیگر بندرگاہوں سے ممکن ہے، جبکہ شام کے ساتھ سرحد کھولنے سے مزید 20 فیصد تجارت میں سہولت مل سکتی ہے۔ کم از کم پانچ ارب ڈالر کی درآمدات ملک میں داخل نہیں ہو سکیں گی، اور دو ارب ڈالر کی برآمدات آئندہ آٹھ ماہ کے لیے بند ہو کر رہ جائیں گی۔ اس سے تقریباً چار ارب ڈالر کا نقصان ہوگا۔ #/s#


