اسرائیل کے شمالی غزہ اور لبنان پر حملوں میں 96 افرادجاں بحق، درجنوں زخمی
میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 37 فلسطینی جاں بھق ہوگئے، پناہ گزین الشاطئی کیمپ پر بھی بمباری کی گئی جہاں درجنوں فلسطینیوں کے جاں بحق ہونے اطلاعات سامنے آر ہی ہیں۔اس کے علاوہ جنوبی غزہ اور خان یونس میں ایک ہفتے سے ایندھن کی قلت کا سامنا ہے جبکہ 12 لاکھ فلسطینی پانی سے بھی محروم ہیں اور کئی بنیادی سروسز معطل ہوگئی ہیں۔دوسری جانب لبنان میں بھی اسرائیلی فوج کے فضائی حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں 59 افرادجاں بحق اور 182 زخمی ہوگئے۔ادھر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی جانب سے لبنان کے شہری دفاع کے مرکز پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے جہاں حملے میں طبی عملے کے 12 کارکنجاں بحق ہوئے تھے۔
Load/Hide Comments