احتجاج پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے تاہم 9 مئی دہرانا چاہے تو کیا کہیں ، غفور حیدری

جمیعت علمائے اسلام کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آئین کے دائرے میں احتجاج کرنا چاہتی ہے تو اس کا حق ہے لیکن 9 مئی دہرانا چاہتی ہے تو کیا کہا جاسکتا ہے۔اس سوال پر کہ آپ سمجھتے ہیں کہ 9 مئی کے پیچھے پی ٹی آئی تھی؟ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ظاہر ہے جو کچھ ہوا وہ پی ٹی آئی نے کیا، احتجاج تھا یا جو تھا، ناپسندیدہ عمل تھا۔میڈيا سے گفتگو میں عبدالغفور حیدری نے کہا کہ علی امین گنڈا پور غیر سنجیدہ انسان ہيں، ایک ریاست کی اہم پوسٹ پر بیٹھ کر مار دھاڑ کی باتیں کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اپنے پلیٹ فارم پر احتجاج کر رہی ہے تو ان سے کیوں رابطہ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں