پی ٹی آئی کی احتجاج کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی قائم
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی۔ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جڑواں شہروں کے لیے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپںڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے۔24 نومبر کو جو باہر نہ نکلا پارٹی سے باہر ہوجائے گا، بانی پی ٹی آئیکمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب شاہین، سید علی بخاری، قاضی تنویر اور ملک عامر شامل ہیں۔
راولپنڈی کی کوآرڈینیشن کمیٹی میں سیمابیہ طاہر، شہریار ریاض، امیر افضل، عقیل خان، راجہ بشارت اور چوہدری اجمل صابر شامل ہیں
Load/Hide Comments