معصوم بچے کے اغوا میں ملوث ملزمان کو کسی صورت نہیں بخشا جائےگا،آئی جی پولیس بلوچستان

کوئٹہ(یو این اے )آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہاہے کہ معصوم بچے کے اغوا میں ملوث ملزمان کو کسی صورت نہیں بخشا جائےگابچے کے لواحقین اور تاجر تنظیموں کے وفد سے ملاقات میں بچے کی جلد بازیابی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم خاص کر اغوا میں ملوث ملزمان کو کسی صورت نہیں بخشا جائےگا انہوں نے کہا ہے کہ پولیس جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بچے کی بازیابی کے لیے کوششیں کررہی ہیں۔ اس سلسلے میں عوام سے بھی مدد مانگی گئی ہے پولیس کی جانب سے اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑی کی تصویر جاری کردی ہے اغوا کاروں اور ان کے زیراستعمال گاڑی کے بارے میں معلومات دینے والے کے لیے انعام کا اعلان کیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں