’جیل سے رہا کرو تو احتجاج ملتوی کردوں گا‘کا بیان قیدی کی ’فرسٹریشن‘اور’گھبراہٹ‘کا اعتراف ہے، عطاءتارڑ
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ”جیل سے رہا کرو تو احتجاج ملتوی کروں گا“ کا بیان قیدی کی فرسٹریشن اور گھبراہٹ کا اعتراف ہے، ثابت ہوا کہ 24 نومبر کو انتشار کی کال کا مقصد ”ڈیل“ کے لئے جدوجہد کرنا ہے۔ جمعرات کو بانی پی ٹی آئی کے جیل سے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جو کہتا تھا کہ ڈیل نہیں کروں گا، اب ”ڈیل کرلو، ڈیل کرلو“ کی صدائیں دے رہا ہے اور وفاق پر لشکر کشی کرنے پر بضد ہے۔ آپ سے ڈیل صرف ”قانون“ کرے گا جس کے آپ مجرم ہیں۔
Load/Hide Comments


