پارہ چنار میں مسافروں کے قتل عام کیخلاف احتجاجی مظاہرے ، مظاہرین نے چیک پو سٹ کو آگ لگا دی

پارا چنار(مانیٹر نگ ڈیسک)پاڑہ چنار میں مسافروں کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرے ، مظاہرین نے باب کرم سکیورٹی چیک پوسٹ کو آگ لگا دی ۔خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 44 ہوگئی۔گزشتہ روز ضلع کرم میں پارا چنار سے پشاور جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر اوچت کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی۔اسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ 42 افراد کانوائے میں شامل گاڑیوں میں جاں بحق ہوئے جب کہ مزید 2 افراد مختلف علاقوں میں مارے گئے ہیں۔جاں بحق ہونے والے افراد سے متعلق قبائلی رہنما جلال بنگش کا کہنا ہے کہ کل کے واقعات کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا ہے جب کہ جاں بحق افراد کی تدفین کا عمل مختلف علاقوں میں جاری ہے۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود نے بتایا کہ واقعے سےمتعلق تحقیقات کی جارہی ہیں عوام کے جان و مال سے کھیلنے والے عناصر سزا سے نہیں بچ سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Saddam Wali. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے