مستونگ ،قبائلی رنجش پر فائرنگ ،پولیس نے20 افراد گرفتار کر لیا

مستونگ(این این آئی) مستونگ میں کھڈکوچہ کے علاقہ ریکی بوز کے مقام پر دو گروہوں میں قبائلی رنجش کے بنا مسلح تصادم کے بعد انتظامیہ کی کاروائی 20 افراد کو گرفتار اور انکے قبضے سے 1 عدد کلاشنکوف 4 ٹی ٹی پسٹل دو شاٹ گن برآمد ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کھڈکوچہ میں قبائلی رنجش پر فائرنگ میں ایک شخص جاںبحق دو زخمی ہوئے واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر مستونگ میرباز خان مری اور اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمداکرم حریفال نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کی سخت ہدایات جاری کی جس پر ایس ایچ او لیویز تھانہ کھڈکوچہ بابو اویس خان نے لیویز افیسران و سکورٹی فورسز کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا جاںبحق و زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ مزید کاروائی کرتے ہوئے 20 افراد کو گرفتار اور انکے قبضے سے 1 عدد کلاشنکوف 4 ٹی ٹی پسٹل دو شاٹ گن برآمد کرلی گئی ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیااسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ مستونگ کو امن کا گہوارہ بنانے اور جرائم کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے مستونگ کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کسی کو بھی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں