نیتن یاہو کی گرفتاری نہیں، سزائے موت دینی چاہیے، ایرانی سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری نہیں، سزائے موت دینی چاہیے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر نے عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے اجتماع، گھروں، اسپتالوں پر بم مارنا فتح نہیں جنگی جرائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ گرفتاری وارنٹ کافی نہیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی سزائے موت کے وارنٹ جاری ہونے چاہئیں۔آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ غزہ، لبنان میں دشمن کی جیت نہیں ہوئی، دشمن غزہ اور لبنان میں کبھی نہیں جیت سکے گا۔واضح رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے گذشتہ ہفتے اسرائیلی وزیراعظم کے گرفتاری وارنٹ جاری کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں