گوادر میں ساتویں زرعی اور لائیو اسٹاک شماری کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز

گوادر(این این آئی)گوادر میں محکمہ شماریات کے زیر انتظام ساتویں زرعی اور لائیو اسٹاک شماری کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہو گیا۔ اس اہم تربیتی پروگرام میں محکمہ زراعت، لائیو اسٹاک اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کو ڈیٹا کلیکشن اور معلومات کے محفوظ کرنے کے جدید طریقوں پر تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ورکشاپ کے افتتاحی سیشن میں ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسر ڈاکٹر صابر علی بلوچ، ڈسٹرکٹ ایگریکلچر آفیسر ریاض احمد اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گوادر مختوم موسیٰ نے شرکت کی۔ مختوم موسیٰ نے اپنے خطاب میں زرعی اعداد و شمار کی پالیسی سازی میں اہمیت پر روشنی ڈالی اور شرکاءکو ڈیٹا کلیکشن کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سینسز کوآرڈینیٹر ممتاز بلوچ نے بھی شرکاءسے خطاب کیا۔ انہوں نے زرعی اور لائیو اسٹاک مردم شماری کے درست اور مو¿ثر طریقے سے انجام دینے کے طریقہ کار پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈیٹا کو محفوظ کرنے کے جدید طریقوں پر شرکاءکو تربیت دی۔ ممتاز بلوچ نے شرکاءکے سوالات کے جوابات دیے اور ان کے تحفظات کو دور کیا، جس سے ورکشاپ کو مزید مفید اور نتیجہ خیز بنایا گیا۔یہ تربیتی پروگرام زرعی اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں پالیسی سازی کے لیے درست اور مستند اعداد و شمار کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ تربیت مکمل ہونے پر افسران کو عملی میدان میں مزید مو¿ثر اور پیشہ ورانہ انداز میں کام کرنے کا موقع ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں