حکومت خیبرپختونخوا کا احتجاج کے دوران جاں بحق کارکنوں کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دینے کا فیصلہ
حکومت خیبر پختونخوا نے گزشتہ ماہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران مبینہ طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے جھڑپ کے دوران جاں بحق ہونے والے کارکنوں کے لواحقین کو ایک کروڑ اور زخمیوں کو 10 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کرلیا۔ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت کی صوبائی کابینہ نے امدادی پیکیج کی منظوری دے دی۔حکومت خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ احتجاج میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک جتنے افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، ان کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے، اس کے علاوہ زخمیوں کو بھی 10 لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔
Load/Hide Comments


