پسنی ، پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اڈہ نزر آتش کر دیا

پسنی (نامہ نگار)پسنی ، پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اڈہ نزر آتش کر دیا ،پولیس کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ڈی آئی جی مکران رینج پرویز عمرانی کی ہدایت پر ایس ایس پی ضیاء مندوخیل کی رہنمائی میں ڈی ایس پی زاہد حسین کی نگرانی پر ایس ایچ او شکیب ارسلان و پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات کے کیس میں ملزم عطا اللہ ولد نوربخش سکنہ وارڈ نمبر 4 پسنی کو گرفتار کرلیا ،ملزم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 79/2024 بجرم زیر دفعہ CNSA9(1)3B درج رجسٹر کرکے ملزم کو بند بحوالات کر دیا اور مزید تفتیش کے لیے ملزم کو انویسٹیگیشن آفیسر کے حوالے کر دیا ،پولیس کے مطابق کاروائی کے دوران ملزم کے اڈے کو بھی نذر آتش کر دیا گیا ۔
Load/Hide Comments