سبی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

سبی(یو این اے )سبی تلی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص محمد بخش ہاڑا جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے فوری طور پر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش سول ہسپتال سبی منتقل کر دی گئی ہے، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائے گی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کو جلد حل کر لیا جائے گا اور انصاف فراہم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں