بلاول بھٹو کا شہدائے 8 اگست کوئٹہ کو خراج عقیدت پیش

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہدائے 8 اگست کوئٹہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدائ کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔ سانحہ 8 اگست کوئٹہ کی چوتھی برسی پر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم اس سانحے کو کبھی نہیں بھولے گی، جس میں 50 سے زائد وکلائ شہید ہوئے۔انسانیت و تہذیب کے دشمنوں نے اس سانحے کے ذریعے انصاف کی فراہمی کے نظام کے ایک اہم حصے کو نشانہ بنایا۔جسٹس قاضی عیسیٰ کمیشن پر عدم عملدرآمد سانحے کے شہدائ اور ان کے ورثا سے صریحاً ناانصافی ہے۔شہدائ کے ورثائ اور سانحے میں زخمی ہوکر معذور ہونے والوں کے متعلق حکومت اپنی ذمیداری نبھائے: بلاول بھٹو نے کہا کہ شہدائ کی قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی، ان کا مشن جاری رکھیں گے۔وکلائ برادری سمیت پوری قوم کو یقین دلاتا ہوں، آئین و قانون کی بالادستی کے لیئے مرتے دم تک جدوجہد کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں