سوڈان،مسجد پر فوج کی بمباری سے سات افرادجاں بحق

ہلاک شدگان کی تعداد حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں کی کمیٹی کی تصدیق شدہ ہے،رپورٹخرطوم(این این آئی )سوڈانی فوج کی شمالی خرطوم میں مسجد پر بمبارے سات شہری جاں بحق ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔ جمہوریت کے حامی وکیلوں کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں کی کمیٹی کی تصدیق شدہ ہے۔انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف سرگرم ایمرجنسی لایئرز کی رپورٹس کے مطابق مسجد پر بمباری اس وقت کی گئی جب نمازی ادائیگیمسجد سے نکل رہے تھے۔ یہ وکلا پچھلے 19 مہینوں پر محیط اس خانہ جنگی کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ لڑائی ملک کی باقاعدہ فوج اور پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورس کے درمیان لڑی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments