کورونا افریقہ میں پھیل گیا،54 میں سے23 ممالک میں وائرس کی تصدیق

جوہانس برگ .براعظم افریقا میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا مزید چار ممالک میں متاثرین کی تصدیق ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق براعظم افریقا کے 54 میں سے 23 ممالک میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔نمبیا، روانڈا، اسواتینی اور موریتانیہ میں ہفتے کو اولین کیس رپورٹ ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام متاثرین بیرون ملک سے سفر کرکے واپس ا?ئے تھے۔افریقی حکومتیں اور صحت عامہ سے متعلقہ ادارے وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ براعظم افریقا کی 1.3ارب ا?بادی کو صحت کے کمزور انفرااسٹرکچر کی وجہ سے شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔نمبیا میں اسپین سے ا?نے والے دو متاثرین کی تصدیق کے بعد 21مارچ کو ملک میں ا?زادی کی تقریبات منسوخ کردی گئیں۔ موریتانیہ میں بھی حفاظتی اقدامات کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جنوبی افریقا کی فوج نے ووہان چین میں موجود 121طلبا کو ملک واپس لانے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے۔ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ افریقی ممالک کے اسپتالوں میں بڑی تعداد میں انتہائی نگہداشت اور وینٹی لیٹر کی سہولیات دست یاب نہیں ہیں اس لیے خدشہ ہے کہ وائرس کے پھیلاو? کے باعث خطے میں زیادہ جانی نقصان ہوسکتا ہے۔#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں