متحدہ عرب امارات، تمام ویزوں کے اجراء پر کل سے عارضی پابندی

ابوظہبی؛ متحدہ عرب امارات نے عارضی طور پر ہر قسم کے ویزوں کے اجراء پر(کل) منگل سے پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سفارتی اہلکار پابندی سے مستثنی ہوں گے۔ اماراتی امیگریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا نفاذ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے کیا جارہا ہے۔ امارات ٹوڈے کے مطابق عارضی پابندی کے حوالے سے وفاقی ادارہ برائے شہریت و قومی شناخت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کو عالمی وباء قراردینے کے بعد متحدہ عرب امارات میں ویزوں کے اجراء پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے،جو احتیاطی تدابیر کا حصہ ہیں۔ذرائع نے مزید کہا کہ پابندی سے وہ افراد متاثر نہیں ہوں گے جن کے ویزے 17 مارچ سے قبل لگ چکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں