ہمارا نظام حکمرانی فیل ہو گیا، سرمایہ کار بنگلہ دیش اور بھارت کو ترجیح دیتے ہیں، مفتاح اسما عیل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمارا نظام حکمرانی فیل ہوچکا ہے، ملک میں 2 کروڑ بچے سکول نہیں جاسکتے۔لاہور میں تقریب سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ پوسٹیں ختم کی گئیں جو پہلے ہی سے خالی تھیں، ہمارا نظام حکمرانی فیل ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے شکار ملک معاشی ترقی نہیں کر سکتے، سرمایہ کار بنگلہ دیش اور بھارت کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ وہاں امن ہے۔سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ یہاں 2 کروڑ بچے سکول نہیں جا سکتے، بجلی اور گیس کے نرخ اتنے زیادہ ہیں کہ فیکٹری لگانا مشکل ہے، 61

اپنا تبصرہ بھیجیں