ہرنائی، کوئلہ کا ن میں ایک اور حادثہ، 2 کان کن جاں بحق

سبی/ہرنائی( آئی این پی/نمائندہ انتخاب ) پے در پے بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں حادثات رونما ہونے لگے سنجاوی کے بعد سبی ڈویژن میں شامل ضلع ہرنائی کے علاقے سب تحصیل کھوسٹ سید آغا کول مائن ایریا پیٹی ٹھیکہ دار حمداللہ تارن کے کول مائن میں کریک آنے کی وجہ سے 2 کانکن کول مائن کے اندر پھنس گئے۔ پھنسے ہوئے مزدوروں کو کول مائن سے نکالنے کے لئے ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔اور ریسکیو آپریشن شروع کردی گئی ہے۔ جبکہ واقع کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ریسکیو ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے کول مائن میں پھنسے دو کانکنوں کی لاشوں کو چھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد کان سے نکال لیا گیا جانبحق ہونے والے کانکنوں میں سے ایک کانکن کی شناخت زاہد کے نام سے ہوئی ہے مرنے والے مزدوروں کی لاشوں کو مزید کاروائی کے لئے آر ایچ سی شاہرگ منتقل کردیا گیا جبکہ حادثہ کی تحقیقات شروع کردی ماہ جنوری میں سنجاری کے بعد ہرنائی کی کوئلہ کان میں دوسرا حادثہ رونما ہوا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں