ژوب تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ، ٹھیکیدار سمیت تین افراد اغوا
ژوب (یو این اے )بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو ملانے والی زیر تعمیر ژوب میر علی خیل-ٹانک روڈ کے سیکشن ٹو پر تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ حملے کے دوران پی ٹی ٹھیکیدار کو دو ساتھیوں سمیت اغوا کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اغوا کیے گئے افراد کا تعلق ضلع ژوب کے علاقے کلی خوژکزئی سے ہے۔ واقعہ ژوب سے تقریبا 70 کلومیٹر کے فاصلے پر بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سرحد کے قریب علاقے کچھ مینا میں پیش آیا۔اغوا کی واردات کے بعد متعلقہ حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور مغویوں کی بازیابی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ یہ واقعہ علاقے میں بڑھتی ہوئی سیکیورٹی چیلنجز کو اجاگر کرتا ہے، خاص طور پر بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقوں میں۔
Load/Hide Comments