کراچی ،فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار،پولیس

کراچی (این این آئی)ترجمان کراچی پولیس کے مطابق حساس ادرے اور اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کیماڑی کی پولیس پارٹی نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مشترکہ کارروائی کے دوران اتحاد ٹاو?ن کے علاقے سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر اللہ خان کو گرفتار کر کے اسلحہ ، موبائل فون ، نقد رقم اور دیگر اہم دستاویزات برآمد کر لیے۔ گرفتار ملزم تربیت یافتہ ہے جبکہ وہ مختلف سیاسی اور کاروباری شخصیات کی ریکی ، قتل ، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتو میں ملوث رہا ہے۔ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں