حلقہ پی بی 45 کیس، آر او کی علی مدد جتک کی کامیابی کی تصدیق، الیکشن کمیشن کاحتمی دلائل طلب، سماعت کل تک ملتوی

کوئٹہ(یو این اے )الیکشن کمیشن میں پی بی 45 کیس کی سماعت جمعیت علمائے اسلام (ف)کی درخواست پر ہوئی، جس میں عثمان پرکانی اور علی مدد جتک اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہوئے سماعت کے دوران ریٹرننگ افسر(آر او) اور ضلعی ریٹرننگ افسر (ڈی آر او))نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی، جس میں علی مدد جتک کی کامیابی کی تصدیق کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے تمام فریقین سے حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت کل بروز بدھ، 22 جنوری تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں