درختوں کی کٹائی ، 4افسران معطل ، ایک کروڑ 70لاکھ روپے جرمانے کا چالان عدالت میں پیش، محکمہ جنگلات

کوئٹہ(یو این اے )، محکمہ جنگلات کوئٹہ ڈویژن کے کنزرویٹر محمد نیاز خان کاکڑ نے کہاہے کہ فاریسٹ گارڈ نوروز خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مال انتظامیہ کو ایک کروڑ 70 لاکھ روپے کا جرمانہ کر دیا درختوں کی کٹائی پر نوٹس لے کر 3 بلاک افسران، اور ایک رینج فاریسٹ افسر کو معطل کر دیا گیا درختوں کے کاٹنے پر ملزمان کو سزا دلوانے اور ان سے نقصان کی رقم وصول کرنے کے لیے چالان پیر کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاریسٹ گارڈ نوروز خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مال انتظامیہ کو ایک کروڑ 70 لاکھ روپے کا جرمانہ کر دیامحکمہ جنگلات کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی اور شعبان میں بھی درختوں کی کٹائی پر نوٹس لے کر 3 بلاک افسران، اور ایک رینج فاریسٹ افسر کو معطل کر دیا گیا، مذکورہ افسران کے خلاف سوموار کو ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ درختوں کے کاٹنے پر ملزمان کو سزا دلوانے اور ان سے نقصان کی رقم وصول کرنے کے لیے چالان پیر کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔کنزرویٹر کوئٹہ ڈویژن محکمہ جنگلات نیاز کاکڑ نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان کے احکامات پر درختوں کی کٹائی کرنے والے ماحول دشمن عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔درخت ہمارے ماحول کو صحت مند اور خوب صورت بناتے ہیں، یہ انسانی، ماحولیاتی اور اقتصادی فوائد کے حامل ہیں، نئے درخت لگا کر ان کی مکمل نگہداشت کریں گے، جس کے لیے عوامی تعاون ناگزیر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں