ریکودک مائننگ کمپنی کے تعاون سے اسکول ٹیچرز کی پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کا آغاز

https://dailyintekhab.pk/

نو کنڈی( آئی اےن پی)ریکودک مائننگ کمپنی کے تعاون سے آر ڈی ایم سی کے اسکولوں کی ٹیچرز کی 15 دنوں کے پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کا آغاز پین آفس میں نوکنڈی میں ہوا جس میں تمام عملے نے بھرپور شرکت کی۔ یہ تربیت کوئٹہ کے صوبائی انسٹیٹیوٹ آف ٹیچرز ایجوکیشن (PITE) کے ماہر ٹرینرز کے ذریعے دی جا رہی ہے جس کا مقصد اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔پہلے دن کے سیشن میں ابتدائی بچپن کی تعلیم (ECE) اور بچوں کو پڑھانے کے جدید طریقوں پر زور دیا گیا۔ شرکاءکو بنیادی معلومات اور عملی مہارتیں سکھائی گئیں جو آگے آنے والے سیشنز کے لیے بنیاد فراہم کریں گی۔یہ پروگرام آر ڈی ایم سی کی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے تاکہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔ امید ہے کہ اس سے پین اسکولز میں پڑھانے کے طریقوں میں بہتری آئے گی، طلبہ کی ترقی میں مدد ملے گی اور آر ڈی ایم سی کے تعاون سے چلنے والے اداروں کا تعلیمی معیار بلند ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں