وندر،ماہیگیروں کی منی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، 10 افراد زخمی

سونمیانی وندر(نمائندہ انتخاب)وندر کے قریب سندھ کے ماہیگیروں کی منی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی 10 افراد زخمی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کراچی مین قومی شاہراہ پر ناکہ کھارڑی کے قریب تیز رفتاری کے باعث منی بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری حادثے کی اطلاع مرک ریسکیو 1122 سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو کال موصول ہونے کے بعد میڈیکل ایمرجنسی وندر کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق منی بس میں ماہیگیر جن کے نام نیاز ، گلزار ، اللّٰہ رکھیا ، بلاول ، غمشاد علی ، نعیم ، علی ، راشد ، ربانو سوار تھے جن کا تعلق سندھ کے علاقے بدین سے بتایا جا رہا تھا جو ماہیگیری کرنے کے لیے ڈام بندر گاہ آرہے تھے کہ منی بس کو تیز رفتاری کے باعث ناکہ کھارڑی کے قریب حادثہ پیش آیا جنہیں میڈیکل ٹیم نے ریسکیو کرکے بنیادی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کر دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں