پنجگور ،نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی

پنجگور /پنجگور کے علاقے تارآفیس چتکان میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے تار آفیس میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بلال ولد اقبال جان بحق اور انیل ولد بشیر زخمی سے ہوگیا پولیس کے مطابق جانبحق اور زخمی کا تعلق رحیم یار خان سے بتایا جاتا ہے جنکو سول ہسپتال منتقل کردیا ہے اس سلسلے میں پولیس مذید تفتیش کررہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں