جسٹس محمد اعجاز سواتی نے قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا

کوئٹہ(یو این اے )عدالت عالیہ بلوچستان میں قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ سینیئر جج جسٹس محمد اعجاز سواتی نے قائم مقام چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھایا۔جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے جسٹس محمد اعجاز سواتی سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں عدالت عالیہ بلوچستان کے معزز ججز، وکلا، اور دیگر قانونی حلقوں کے افراد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران قانونی حلقوں نے جسٹس محمد اعجاز سواتی کو مبارکباد دی اور ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں