افغانستان سے اسلحہ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ، جدید اسلحہ برآمد، سیکیورٹی ذرائع

پشاور (این این آئی)سیکیورٹی ذرائع کے مطابق غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرتے ہوئے پکڑ لی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ 8 جنوری کو غلام خان بارڈر ٹرمینل پر اسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لیا، ٹرک سے جدید ساخت کا غیرملکی اسلحہ اور میگزین برآمد کر لیے گئے۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ برآمد غیر ملکی اسلحہ میں 26 ایم 16 رائفلیں، ایم 4 رائفلوں کی 292 میگزین اور 10 ہزار سے زائد گولیاں شامل ہیں۔کلاشنکوف کی 9 میگزین، 244 گولیاں اور لائٹ مشین گن کی 744 گولیاں بھی پکڑے گئے اسلحے میں شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ برآمد کیا گیا اسلحہ ٹرک میں ڈرائیور کیبن میں خفیہ مقام پر چھپایا گیا تھا، ٹرک میں اسلحے کے لیے کمپارٹمنٹس بنانا اور پیکنگ افغانستان میں ہوئی۔ذرائع کے مطابق یہ ہتھیار اور گولہ بارود پاکستان میں دہشت گردی میں استعمال ہونا تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں