بنوں، تحصیل چیئرمین دو ساتھیوں سمیت اغوا
بنوں (آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں چیئرمین تحصیل سب ڈویژن وزیر ملک مستو خان کو مڈی درابن میں دو ساتھیوں سمیت اغوا کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق مستو خان، اسد اللہ اور مصباح الدین کو مڈی درابن کے مقام پر گاڑی سے اتارا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مغویوں کے موبائل فونز بند آرہے ہیں اور گاڑی کھڑی پائی گئی ہے۔تینوں مغوی چیرمین ڈائریکٹر ہاسنگ اتھارٹی خیبرپختونخوا غازی نواز کے جنازے سے واپس آرہے تھے۔
Load/Hide Comments


