پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 26 لاکھ سے تجاوز
بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 55 لاکھ 37 ہزار 699 ہے
کوئٹہ(یو این اے )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد سے متعلق تازہ ترین اعدادو شمار جاری کر دیئے، جن کے مطابق مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 12 لاکھ 75 ہزار 222 ہوگئی جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 13 لاکھ 93 ہزار 293 ہے
ای سی پی کا کہنا ہے کہ ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 53.72 اور خواتین ووٹرز کی شرح 46.2 ہے الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 70 ہزار 744 ہے، جن میں مرد ووٹرز 6 لاکھ 13 ہزار 118 اور خواتین ووٹرز 5 لاکھ 57 ہزار 626 ہیںتازہ ترین اعدادوشمار میں کہا گیا کہ پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 55 لاکھ 45 ہزار 995 ہے، جن میں مرد ووٹرز 4 کروڑ 24 لاکھ 11 ہزار 112 جبکہ خواتین ووٹرز 3 کروڑ 53 لاکھ 4 ہزار 883 ہیںای سی پی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 55 لاکھ 37 ہزار 699 ہے، صوبے میں مرد ووٹرز 31 لاکھ 1 ہزار 640 جبکہ خواتین ووٹرز 24 لاکھ 36 ہزار 59 ہیںاعدادوشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار 371 ہے، خیبرپختونخوا میں مرد ووٹرز 1 کروڑ 22 لاکھ 84 ہزار 853 جبکہ خواتین ووٹرز 1 کروڑ 3 لاکھ 4 ہزار 518 ہیںاس کے علاوہ سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 78 لاکھ 24 ہزار 706 ہے، صوبے میں مرد ووٹرز 1 کروڑ 50 لاکھ 34 ہزار 499 جبکہ خواتین ووٹرز 1 کروڑ 27 لاکھ 90 ہزار 207 ہیں۔


