حب، ساکران پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک اہلکار جاں بحق، ایس ایچ او زخمی

حب (نمائندہ انتخاب)ساکران پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک اہلکار جاں بحق، ایس ایچ او زخمی ہوگیا اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ساکران پولیس نے جمعرات اور جمعہ کے درمیانی شب ساکران کے علاقہ گلابی گوٹھ کے قریب پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب ایک ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سپاہی 40 سالہ دین محمد نامی پولیس اہلکار جاں۔بحق ہوگیا جبکہ ایس ایچ او ساکران محمد امین ساسولی کو زخمی حالت میں کراچی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم انکی جان خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے موصولہ اطلاعات کے مطابق ساکران پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات تاہم تصدیق نہ ہوسکی ساکران پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں