قلعہ عبداللہ، مسلح شخص نے فائرنگ کر کے اپنے چچازاد بھائی کو قتل کردیا
قلعہ عبداللہ(آئی این پی )قلعہ عبداللہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز ضلع قلعہ عبداللہ کے علا قے کلی ماچکہ میںمسلح شخص نے فا ئرنگ کر کے اپنے چچازاد بھا ئی ندامحمد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا ،مقتول کی نعش کو ضابطے کی کا رروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے مقتول کو ئٹہ کرا چی روٹ پر گاڑی چلا تا تھا اور 4ما ہ قبل مستونگ میں ڈاکوئو ں کی فا ئرنگ سے بھی شدیدزخمی ہو ا تھا ،واقعہ سے متعلق لیویز نے مزید کا رروائی شروع کر دی ہے ۔
Load/Hide Comments