6چینی سرمایہ کاروں نے کراچی پولیس کی ہراسانی اور بھتا خوری سے تنگ ہو کر سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

چینی سرمایہ کاروں نے کراچی پولیس پر ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔6 چینی سرمایہ کاروں نے عدالت میں درخواست دی ہے کہ انہیں پولیس کی ہراسانی اور بھتا خوری سے بچایا جائے، ورنہ وہ لاہور یا واپس چین چلے جائیں گے۔چینی سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان سے ايئرپورٹ سے لے کر رہائش گاہ تک رشوت طلب کی جاتی ہے، انہیں آزادانہ نقل و حرکت سے روک دیا گيا ہے، سیکیورٹی کے نام پر محصور کر دیا جاتا ہے، کاروباری میٹنگز تک نہيں کرسکتے۔عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ اور دیگر سے چار ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں