ریاست اور دھرتی ہماری ریڈلائن، سیاست یا حکومت کے بجائے ریاست کے تحفظ کی فکر کرنا ہوگی، علیم خان
لاہور(آئی این پی )وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ملک وقوم سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی، ریاست اور دھرتی ہماری ریڈلائن ہے۔آئی پی پی پنجاب سیکرٹریٹ لاہور میں پارٹی رہنماوں سے ملاقات میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ صحیح معنوں میں سیاست یا حکومت کے بجائے ریاست کے تحفظ کی فکر کرنا ہوگی، ملک دشمن عناصر گھات لگائے بیٹھے ہیں، چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔اس سے قبل سیکرٹریٹ پہنچنے پر عبدالعلیم خان کا والہانہ استقبال کیا گیا، صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان سے ضلعی رہنماں کی مشاورت ہوئی، پنجاب بھر میں ضلعی سطح پر ورکرز کنونشن کرانے پرغور کیا گیا۔ عبدالعلیم خان کو مختلف اضلاع میں ہونے والی تنظیم سازی،پارٹی اور سیاسی امور پر بریفنگ دی گئی۔صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان سے جنرل سیکرٹری رانا جاویداقبال، صدرآئی پی پی پنجاب رانا نذیر احمد، صدر لاہور ملک زمان نصیب کی ملاقات ہوئی۔ صدرآئی پی پی نے کہا کہ ہرگھرتک ترقی وخوشحالی اورملکی سلامتی کے تحفظ کا پیغام پہنچانا ہے۔قصور سے شہبازمغل اور بدوملہی سے یاسرعلی ملہی بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل، بہاولپور سے تحسین گردیزی، ایازمحمود، ملتان سے بریگیڈیئر قیصر، لیہ سے رفاقت گیلانی کی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔دوسری جانب آئی پی پی نے جنوبی پنجاب کیلئے علیحدہ تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا، استحکام پاکستان پارٹی کیصدرعبدالعلیم خان نے منظوری دیدی۔ صدر اور جنرل سیکرٹری کینام فائنل کرلیے گئے، رفاقت گیلانی جنوبی پنجاب کے صدر اور تحسین گردیزی جنرل سیکرٹری نامزد کردئیے گئے۔