عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھ دیا، بیرسٹرگوہرکی تصدیق
روالپنڈی (مانیٹر نگ ڈیسک)راولپنڈی میں چیئرمین پی ٹی آئی گوہرعلی خان نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کاخط پی ٹی آئی کی پالیسی شفٹ نہیں، بانی نے آرمی چیف کو بطورسابق وزیراعظم خط لکھا ہے۔بیرسٹرگوہرعلی خان نے تصدیق کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیرکو خط لکھا ہے جس میں بانی نے فوج اورعوام میں فاصلےکی وجوہات بیان کی ہیں، بانی نے کہا ہے فوج اورعوام میں خلیج نہیں بڑھنا چاہیئے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی نے سپہ سالارسے پالیسیزپرنظرثانی کی درخواست کی، بانی کا خط آج میڈیا کے سامنے آجائے گا، بانی نے 9صحافیوں کوخط کی تفصیل بتائی ہے۔بیرسٹرگوہرخان نے میڈیا کو بتایا کہ بانی نےکہاہےافواج پاکستان بہت قربانیاں دے رہی ہے، بانی نے کہا ہے ساری چیزوں کا نزلہ فوج پر گررہا ہے۔چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے ہم انتشارنہیں چاہتے فوج ہماری ہے، بانی نے آرمی چیف کو اوپن لیٹر لکھا ہے۔


