گزشتہ ماہ بلوچستان میں 1831ٹریفک حادثات ،39افراد جاں بحق 2409زخمی ، رپورٹ

بیلا(یو این اے )سال 2025ماہ جنوری بلوچستان میں 1831 ٹریفک حادثات میں 39 افراد جاںبحق 2409 زخمی ہوئے ایم ای آر سی 1122 سینٹرز میں 444 کیسسز او پی ڈی ہوئے میڈیکل ایمرجینسی ریسپونس سینٹر بلوچستان کی ماہ جنوری 2025 کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق لک پاس مستونگ قلات باغبانہ دراکھالہ ٹیارو لسبیلا وندر لسبیلا سارانان چمن قلعہ سیف اللہ شنکائی قلعہ سیف اللہ بدین زئی ژوب شیرانی سبی لورالائی جعفر آباد دشت کیچ ہوشاب رکھنی بارکھان پنجگور اور ضلع خضدار میں سال نو کے پہلے مہنے جنوری میں 1831 ٹریفک حادثات 39 انسانی جانیں لقمہ اجل ہوئیں جبکہ 2409 افراد زخمی ہوئے بلوچستان بھر میں ایم ای آر سیز میں رضاکاروں نے 444 حادثات کے کیسسز او پی ڈی ہوئے عوامی حلقوں نے صوبے بھر میں میڈیکل ایمرجنسی ریسپونس سینٹرز میں عمدہ کارکردگی اور خدمات پر رضاکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ای آر سی 1122 کے رضاکار ہمہ وقت انسانی جانوں کو بچانے کیلئے کوشاں ہیں عوامی حلقوں نے بلوچستان میں حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے صوبے بھر کی شاہراہوں کی حالت بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے بلوچستان میں سڑکوں کی حالت زار اور ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی حادثات کا سبب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں