بلوچستان اسمبلی، خضدار پولیس لائن واقعے کیخلاف اراکین اسمبلی کا احتجاجاً واک آوٹ

خضدار/کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی اراکین اسمبلی نے خضدار پولیس لائن واقعےکیخلاف احتجاجاًواک آوٹ کردیا۔ واضح رہے کہ خضدار زیروپوائنٹ ،سنی کے مقام پر 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود خضدار پولیس لائن سےمبینہ طورپر زبردستی اغواکئے گئے مغویہ لڑکی بازیاب نہ ہوسکی اورروڈ بدستور بند ہےہزاروں گاڑیاں پھنس کر مسافررل گئی ہے مغوی لڑکی کی بازیابی کے لیے سینکڑوں مرد خواتین کوئٹہ کراچی شاہراہ پردھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ مظاہرین نے جمعرات اور جمعہ کی شب بھی قومی شاہراہ پر گزاری۔ اس احتجاج کے باعث سخت سردی میں ہزاروں مسافر پھنسے ہوئے ہیں اور 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی کراچی کا کوئٹہ اور خضدار سے سندھ سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں