خاران میں چوتھے روز بھی دھرنا جاری

خاران (نامہ نگار)ایک طرف گزشتہ سال خاران کے با عزت خواتین 8فروری الیکشن کے دن انتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدواروں کیلئے ووٹ دینے نکلے جبکہ آج 8فروری 2025کو بدقسمتی سے خاران کے یہی با پردہ خواتین اپنے بچوں کی جبری گمشدگی کیلئے سڑکوں پر دربدر،تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں خاران سے ایک گھر سے دو نوجوان بھائیوں مبارک علی اور حضرت علی سیاہ پاد کی جبری گمشدگی اور اب تک عدم بازیابی کیخلاف لواحقین اور بی وائی سی کیجانب سے خاران ریڈزون مسنگ پرسن چوک تا قاسم چوک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں خاران کے تمام سیاسی پارٹیز علمائے کرام وکلاء طلباء برادری اور بلخصوص خواتین اور خاران سے دیگر لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے لاپتہ مبارک اور حضرت علی سیاہ پاد کی لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا اس موقع پر ریڈ زون میں چوتھے روز سے مبارک علی اور حضرت علی سیاپ پاد کی جبری گمشدگی کیخلاف جاری دھرنے کی شرکاء سے ڈسٹرکٹ چیئرمین میر جمعہ کبدانی مولانا نعمت اللہ حبیبی مولانا عظمت اللہ انقلابی ملک عبدالقدوس میروانی ملک منظور احمد نوشیروانی عزیز اکرم خالد داد کے ڈی بلوچ زرمینہ بلوچ میرممتاز سیاہ پاد مولانا عبدالقدوس حبیبی منصور جلالی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں مبارک علی اور حضرت علی سیاہ پاد و دیگر نوجوانوں کو فوری بازیاب کرنے کا بھی مطالبہ کیا تاہم اب تک ضلعی انتظامیہ کیجانب سے کوئی بھی ذمہ دار دھرنے کی شرکاء سے ملاقات یا مذاکرات کیلئے نہیں پہنچا ہے جبکہ دھرنا بھی جاری ہے