ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشنز، 7 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
روالپنڈی(مانیٹر نگ ڈیسک) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اور 9 فروری کی درمیان شب سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں خوارج رحمت سمیت 3 خوارج مارے گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج مارے گئے جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔


